Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم  سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی ۔

پاکستان کے دورے پر گئے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے جہاں معزز مہمانوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور خطے کی  صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کشمیر کی بگڑتی انسانی حقو ق کی صورتحال پر تشویش کااظہار بھی کیاگیا جب کہ عمران خان نے کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، ہندوستانی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لیے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے بھارت کو غیرقانونی اقدامات سے روکے۔

قبل ازیں ونوں وزرائے خارجہ ایک ہی جہاز میں اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں  پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

ٹیگس