Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • سعودی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان

یمن کے مشرق میں سعودی عرب کی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے یمن کے مشرقی علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی ہلاک ہوگیا جبکہ سعودی فوج کے کمانڈر کے ہمراہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے بھی کئی فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام کی تاریخی استقامت نے سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی ڈرونز نے بقیق اور الخریص شہروں میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرکے سعودی عرب کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر سعودی تیل کی سپلائی 55 فیصد سے زائد مقدار میں کم ہوگئی ہے ۔

ٹیگس