Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شمالی شام سے امریکی فوج کا انخلا

امریکی فوجی شمالی شام کے کرد آبادی والی علاقے کوبانی سے باہر نکل گئے ہیں اور صرین چھاونی خالی کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی شام کے علاقے کوبانی میں واقع صرین چھاونی سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔صرین چھاونی شمالی شام میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ شمار ہوتا تھا۔

پچھلے دو ہفتے کے دوران امریکہ نے شمالی شام میں اپنا چوتھا اڈہ خالی کیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر جنگ مارک ایسپر نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب کرد ڈیموکریٹ فورس نے ترک فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ترک فوج کے حملوں میں اس کے سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھر مشرقی شام میں سیکڑوں افراد نے مظاہرے کرکے اپنے ملک پرفوج کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں ترکی کے خلاف تواتر کے ساتھ مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس