Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی کشتی سمیت تین کشتیاں ضبط

یمن کے کوسٹ گارڈز نے یمن کی سمندری حدود میں سعودی عرب کی کشتی سمیت تین کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  یمن کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرسعودی عرب کی کشتی سمیت تین کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے بیان کے مطابق ان کشتیوں کو متنبہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے یمنی فوج کے انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد تینوں کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ کشتیوں میں ایک کشتی سعودی عرب سے متعلق ہے۔ یمنی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتیوں کو الصنیب بندرگاہ کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی جہاں قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

ٹیگس