Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے اوچھے ہتھکنڈے

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں ایک جانب غزہ پر جارحیت کر رہی وہیں آزادی اظہار رائے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم متعدد فلسطینی تنظیموں کے دفاتر اور ایک ٹی وی چینل کو بند کر دیا۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کو 6 ماہ کے لیے بند کرنے کے احکامات دیے ہیں ، جبکہ فلسطینی ٹی وی چینل چلانے والی پروڈکشن کمپنی کے ڈائریکٹر کو عارضی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے چینل کے ایک نمائندے کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلسطین نے اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مظلوم فلسطینیوں کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیگس