Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  •  فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں میں اضافہ ہوا

فلسطینی ذرائع نے سن دوہزار انیس میں فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شدت آنے اور غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کے سیکڑوں مکانوں کو ڈھا دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اراضی کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ جمال العلمہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے دوہزار انیس میں غرب اردن میں فلسطینیوں کے چھے سو اڑسٹھ مکانوں کو ڈھا دیا۔

جمال العلمہ نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے تقریبا پندرہ ہزار درختوں کو جن میں اکثر زیتون کے تھے ، جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا اور فلسطینی عوام کی ہزاروں کلومیٹر زمینوں کو گھیر کر ان پر چونتیس چیک پوسٹیں قائم کردیں تا کہ غاصبوں کی چیک پوسٹوں کی تعداد آٹھ سو اٹھاسی ہوجائے۔

العلمہ نے دوہزار انیس میں غرب اردن میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور امریکہ کی حمایت میں بے پناہ اضافے کی بھی خبر دی ۔امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن غرب اردن میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں سمجھتا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دوہزار سولہ میں قرارداد تیئیس چونتیس منظور کر کے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں تمام اقدامات پوری طرح روک دیئے ہیں ۔

 

۔

 

ٹیگس