Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے 6 ڈرون تباہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے 72 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے 6 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ کل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں ایک اور سعودی جاسوس ڈرون کو مار گرایا اس طرح گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سعودی اتحاد کے 6  ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے پیر اور منگل کو الحدیده، صعده اور حجه میں سعودی اتحاد کے 5 ڈرون طیارے مار گرائے  تھے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان، جنگ یمن کے آغاز سے اب تک درجنوں سعودی ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرچکے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے عرب اور افریقی ملکوں کے تعاون سے یمن کو جنگ و جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری اس جنگ میں کئی ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی حکومت نے یمن کا زمینی، ‌فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی حکام یمنی عوام کی مزاحمت کی وجہ سے اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ٹیگس