Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • جرف الصخر پر شامی فوج کا تسلط

شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے حلب کے جنوب میں واقع اہم اور اسٹریٹیجک علاقے جرف الصخر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو منہدم کردیا جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں بھی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے معصران ٹاؤن اور صوامع  دیہات کو آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج نے گزشتہ جمعے کو جنوب مشرقی ادلب اور حلب کے اطراف  میں واقع علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی تھی۔

صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔ صوبہ ادلب اور اسی طرح مغربی حلب اور مشرقی لاذقیہ کے نواحی علاقوں کی آزادی کے بعد شام میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

ٹیگس