Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشت گرد تنظیمیں بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکُش بمبار بنانے کی تربیت میں ملوث، سندھ کے وزیر داخلہ کا انکشاف

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچ بچیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکُش بمبار بنانے کی تربیت دیتی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں اے آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بچی سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دہشت گردوں نے بچی کی ذہن سازی کی۔

انہوں نے کہا کہ بچی کو خودکش بمبار بننے کے لیے تیار کیا گیا، سیکورٹی اداروں نے بچی کو خودکش بمبار بننے سے بچالیا ہے۔

ضیا لنجار نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، یہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹیٹ کے خلاف جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔ ریاست بلوچ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ

 

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہا کہ بی ایل اے اہلکار نے انسٹاگرام پر بچی سے رابطہ کیا، بچی کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا اور ریاست مخالف بیان دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی مکمل ذہن سازی کی گئی تھی، کراچی سے باہر بچی کو لے جایا گیا، اسنیپ چیکنگ کے دوران بچی کو پکڑا گیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے مزید کہا کہ بچی کے گھر والوں کو بلا کر تمام چیزیں بتائی گئیں، کم عمری کی وجہ سے ہم اس بچی کو ملزم نہیں سمجھتے، ان کو پروٹیکشن دی جائے گی۔

سندھ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ والدین بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں۔

 

ٹیگس