غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے
Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں جبل العرمہ علاقے میں حملہ کرکے کم سے کم تیس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے خبردی ہے کہ جبل العرمہ پر صیہونی فوج کے حملے اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے بعداس علاقے کے فلسطینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر جبل العرمہ کی چوٹیوں پر چلے گئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کرکے پچاس سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔