Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: پشاور میں شدید برفباری کے دوران پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد ریسکیو

گزشتہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کردیا ہے: ریسکیو حکام

سحرنیوز/پاکستان: پشاور، حالیہ شدید برفباری کے دوران ریسکیو اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے برف میں پھنسے 3010 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کردیا ہے جب کہ وہاں سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں اور اس ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ٹیگس