Mar ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • حضرت امام موسی کاظم (ع) کا سوگ

آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سن 128 ہجری قمری میں ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے درمیان واقع ہے اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی۔ اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا- علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے 25 رجب المرجب سن 183 ہجری قمری میں ایک سازش کے تحت زہر دغہ دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں شہید کردیا۔

اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران،عراق اور دنیا کے کئی ممالک میں لوگ عزاداری کر کے حضرت امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کا پرسہ آٹھویں امام حضرت امام علی رضا (ع) کی خدمت اقدس میں پیش کر رہے ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین، قارئین اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس