Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر جنگ کا دورۂ عراق

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر جنگ مارک اسپر ہفتے کے روز غیر اعلانیہ دورے پر عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈے عین الاسد پہنچے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ اس دورے کے موقع پر عراق کے صدر برہم صالح اور عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

عین الاسد جو عراق کے صوبے الانبار میں شام کی سرحد کے قریب واقع ہے امریکی دہشتگردوں کا اہم اڈہ ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور سینکڑوں امریکی دہشتگرد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں عراق میں شہادت کے بعد ایران نے امریکہ کے اسی فوجی اڈے پرایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔

ٹیگس