Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی سینٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش ؛ اپوزیشن کا شدید احتجاج

پاکستانی سینٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کردیا گیا، اس دوران ایوان میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ جاری رہا۔

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ ایوان میں پیش کیا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ کئی دن سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔

آج وفاقی کابینہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

اب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

وزیر قانون پاکستان ؛ اعظم نذیر تارڑ

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ تحلیل کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائیر فورس، فلیٹ مارشل کے عہدے کو تاحیات کیا جائے گا۔ ان اعزازی عہدوں کو ختم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹیوں کے بند کمرہ مشترکہ اجلاس میں مشترکہ کمیٹی میں ستائیسویں آئینی ترمیم بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

 

دوسری جانب حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی، یہ ترمیم آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے-

ٹیگس