Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی مہم سے متاثر ہوکر گلابی گینگ نے ووٹ چوری کے خلاف قدم اٹھایا

ہندوستان میں ووٹ چوری کے الزامات سامنے آنے کے بعد گلابی گینگ نامی تحریک نے ووٹ چوری کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے بیداری مہم کا آغاز کردیا ہے

   سحرنیوز/ہندوستان:  گلابی گینگ کے کمانڈر سمپت پال نے کہا ہے کہ’ گلابی گینگ‘ اس معاملے کو عوامی تحریک کے طور پر اٹھائے گا۔

خواتین بنڈیلی گانوں اور چوپالوں کے ذریعے آگاہ کرنے کا کام کریں گی اور اس کے لیے گینگ سے وابستہ خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔کانگریس رہنما راہل گاندھی کی مہم سے متاثر ہوکر اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے خواتین کی ایک مشہور تنظیم ’گلابی گینگ‘ نے ووٹ چوری کے معاملے پر مہوبہ میں عوامی بیداری مہم شروع کی ہے۔

اس گینگ کے قومی کمانڈر سمپت پال اور بندیل کھنڈ کی کمانڈر فریدہ بیگم کی قیادت میں خواتین ، بندیل کھنڈ کے ہرگاؤں میں چوپال لگاکر لوگوں کو ووٹ کی نگرانی اور حفاظت کے بارے میں بیدار کرنے نکل پڑی ہیں۔

 

اس دوران ’گلابی گینگ‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ووٹ چوری ہوئی تو وہ سڑکوں پر اترکر احتجاج کریں گی۔سمپت پال نے مزید کہا کہ ہمارا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم عوام کی بات کر رہے ہیں۔

گلابی گینگ نے واضح کیا کہ وہ کسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گا۔

یہ مہم آنے والے مہینوں میں بندیل کھنڈ کے تمام اضلاع میں شروع کی جائے گیواضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران راہل گاندھی کے جراتمندانہ قدم کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اب دوہزارستائیس میں ہونے والے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج سے وابستہ تنظیموں نے بھی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے بیداری مہم کا آغازکردیا ہے۔ 

ٹیگس