Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • مزید پانچ سو طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے پانچ سو طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعے کے روز عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ طالبان کے ان قیدیوں کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا جن کی فہرست اس گروہ نے الگ سے پیش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے چار سو مزید قیدیوں کو رہا کرنے کے بارے میں لویہ جرگہ فیصلہ کرے گا۔ ان چار سو قیدیوں کو رہا کرنے کے ساتھ طالبان کے رہا کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد تقریبا پانچ ہزار ایک سو تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان نے عید الاضحی کی مناسبت سے تین روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جو جمعے سے شروع ہو گئی ہے۔ طالبان کے اس اقدام کا حکومت افغانستان نے خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی مدت میں توسیع  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام طالبان قیدیوں کو رہا کئے جانے کی صورت میں افغان فریقوں کے درمیان مذاکرات شروع کئے جا سکتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس