Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • جیل میں بند کارکنوں کے ساتھ برے رویے کے سبب سعودی عرب پر اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ کے ساتھ ماہرین نے سعودی عرب کو ایک خط لکھ کر اس ملک کی جیلوں میں بند قانون کے شعبے کے کارکنوں کے ساتھ برے رویے کی وجہ سے سخت تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ان ماہرین نے، جن میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ايگنیس کالامار بھی شامل ہیں، سعودی عرب کو ایک خط لکھ کر جیل میں عبد اللہ الحامد کی موت میں سعودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ عبد اللہ الحامد کے ساتھ جیل میں اختیار کیا گيا برا رویہ اور انھیں بار بار کال کوٹھری میں قید کیا جانا، ان کی موت کا ممکنہ سبب ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ الحامد سعودی عرب کے شہری تھے جنھوں نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور سن دو ہزار تیرہ سے جیل میں بند تھے۔ اپریل میں بتایا گيا تھا کہ انھیں برین ہیمبریج ہو گيا ہے جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔ اس کے ایک ہفتے بعد ان کی موت کا خبر سامنے آئي تھی۔ عبداللہ الحامد سعودی عرب میں شہری و سیاسی حقوق کی ایک تنظیم کے بانی تھے اور ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انھوں نے اسی طرح سعودی عرب کی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس