Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • نسل پرست اسرائیلی وزیر نے فلسطینی قیدیوں کو زہر دینے کی تجویز کی تائید کی

فلسطینی عوام کے نسلی تصفیے کی تمنا رکھنے والے غاصب صیہونی حکومت کے انتہائی نسل پرست وزیر، بن گویر نے صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو زہر کا انجیکشن دے کر موت کے گھاٹ اتار دینے کے بل کی حمایت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  بن گویر کا کہا کہ سو صیہونی ڈاکٹروں نے اس ان کے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے -صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر نے دعوی کیا ہے کہ سو صیہونی ڈاکٹروں نے فلسطینی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لئے اپنی خدمات کی پیش کش کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے انتہانی نسل پرست اور درندہ صفت، دہشت گرد وزیر بن گویر نے صیہونی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا ہے کہ سو صیہونی ڈاکٹروں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا بل پاس ہوجانے کی صورت میں اس کام میں اپنی رضا کارانہ خدمات کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

مذکورہ بل میں ان تمام فلسطینی قیدیوں کو جن کے لئے ثابت ہوجائے کہ صیہونیوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں، نوے دن کے اندر زہر کے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بن گویر نے صیہونی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ غزہ سے قیدیوں کی واپسی، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اس قانون پر عمل نہ کرنے کے ہر قسم کا جواز ختم کردے گی۔

 دہشتگرد صیہونی ٹولے کے وزیر ایتامار بن گویر کی تجویز پر اس غیر انسانی بل کو صیہونی پارلیمنٹ سے ابتدائی منظوری مل گئی ہے لیکن ابھی حتمی منظوری باقی ہے۔ اس دہشت گردانہ بل کو مبصرین نے جنگی قیدیوں سے متعلق قوانین کے منافی قرار دیا ہے ۔

 

 

حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کی کمیٹی میں اس بل کی منظوری اور اس کو صیہونی پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے سے غاصب صیہونی حکومت کا گھناؤنا فسطائی چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

 حماس نے کہا کہ یہ بل تمام بین الاقوامی قوانین بالخصوص بین الاقوامی انسانی قوانین نیز تیسرے جنیوا کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے اسی کے ساتھ اقوام متحدہ اور سبھی متعلقہ قانونی اور انسانی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ منصوبے پر عمل درآمد روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔

 فلسطین کی دیگر اسلامی اور ملی تنظیموں نے بھی بیان جاری کرکے مظلوم فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے اس غیر انسانی صیہونی بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صیہونیوں کی فسطائی ماہیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

 

ٹیگس