Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں اجتماع

غزہ کے عوام نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے اجتماع کیا۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں عالمی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

غزہ میں فلسطینی قیدیوں سے متعلق امور کی وزارت کے نمائندے بہاء المدہون نے صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کے درمیان کورونا پھیلنے کے بارے میں انتباہ دیا اور بیمار قیدیوں بچوں اور خواتین کی رہائی پر تاکید کی ۔ 

اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی کہا ہے کہ صیہونی حکومت قیدیوں کو میڈیکل خدمات فراہم کرنے میں تساہلی کی پالیسی اختیار کئے ہوئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی قیدی شہید ہوچکے ہیں اور اس پالیسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 اب تک چار فلسطینی قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اوربدترین حالت میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کورونا پھیلنے کا امکان بہت زیادہ ہے ۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس