Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  •  الحشدالشعبی کی سیکورٹی کارروائیاں

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شام سے ملحق عراقی سرحدوں کے اندر سیکورٹی آپریشن انجام دیئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں الحشدالشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے جمعرات کو بتایا کہ عراقی سیکورٹی فورس نے اطلاع دی تھی کہ  الانبار کے کچھ علاقوں میں داعش کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔قاسم مصلح نے  کہا کہ الحشدالشعبی نے عراقی سیکورٹی فورس کی اطلاعات کی بنیاد پر داعش کے باقیات کا خاتمہ کرنے کے لئے صحرائے الانبار میں فوجی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔

الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے منگل کو القائم تک عراق اور شام کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا تھا ۔ستمبر دوہزار سترہ میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا جا چکا ہے  تاہم عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیااں انجام دیتے رہتے ہیں ۔

ٹیگس