Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کی فوج کا نہتے افغانیوں کے قتل کا اعتراف

افغان باشندوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے آسٹریلیا کے فوج کے سربراہ نے افغانستان معافی مانگ لی ہے۔

آسٹریلیا مسلح افواج کے سربراہ نے افغانستان میں تعینات آسٹریلیا کے سپاہیوں کے ہاتھوں 39 بے گناہ عام شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے متعلق رپورٹ کی تصدیق کردی ہے۔

آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل آنگس کمپبل نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران آسٹریلیا کے فوجیوں کے ہاتھوں نہتے افغان شہریوں کے قتل کے واقعات سے متعلق رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کے فوجی 39 افغان شہریوں کے قتل کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس غیرانسانی رويے پر افغان عوام سے عذر خواہی کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے افغان سماج اور کنبوں کی زندگی تباہ کرکے رکھدی اور انہیں بے انتہا رنج پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پر امریکی اتحاد کے دستوں نے لاکھوں افغان شہریوں کا بڑی بے دردی کے ساتھ قتل عام کیا ہے۔

39 افغان باشندوں کے قتل کے واقعات ان بے شمار جنگی جرائم کی ایک چھوٹی سے مثال ہیں کہ جن کا ارتکاب امریکہ اور اس کے اتحادی فوجی عام طور سے آج بھی کر رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس