Jan ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان دہشت گردی کی لپیٹ میں

افغانستان میں آج ایک بار پھر صوبۂ ہرات میں پولیس کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

افغانستان کے صوبے ہرات میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں متعدد پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں۔

بتایا جاتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ایسے وقت شدت آرہی کے طالبان اور کابل حکومت کے درمیان صلح مذاکرت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دہشت گردی کے اس تازہ واقعے میں طالبان کے حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی روڈ پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دھماکے میں پولیس فورس کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر پل خمری میں سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاؓ بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

ٹیگس