Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم نےفلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کا حکم جاری کردیا
    صیہونی وزیراعظم نےفلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کا حکم جاری کردیا

صیہونی وزیراعظم نیتن یاھونے صیہونی جرائم پرعالمی برادری کی خاموشی کے زیرسایہ فلسطینیوں پربراہ راست فائرنگ کا حکم جاری کردیا۔

نہرین نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے صیہونی پولیس کوحکم دیا ہے کہ وہ، ان فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جواسرائیلیوں پرپتھراؤ کرتے ہیں براہ راست فائرنگ کرے۔


بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال کئے جانے والے ہتھیارمہلک ہتھیارہیں۔

صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حکام پتھراؤ کرنے والوں کی سزا کو مزید سخت بنانے اورقانونی عمرسے کم افراد کوسزا دینے کے لئے بھی قوانین بنارہے ہیں۔

ادھربتسلیم نامی انسانی حقوق تنظیم کے ترجمان ساریت میخائیلی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پتھراؤکرنے والے فلسطینی بچوں پربراہ راست فائرنگ سے حالات مزید بحرانی ہوجائیں گے۔

ساریت میخائلی نے رواں برس کے آغازمیں غرب اردن میں پندرہ فلسطینیوں کے مارے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے چارافراد چاراسنائپرشوٹرکی گولیوں سے مارے گئے تھے۔

نہتے فلسطینی، جوہمیشہ صیہونی فوجیوں کے حملوں کی زد میں رہتے ہیں صیہونی جارحین سے مقابلہ کرنے کے لئے پتّھروں کا سہارا لیتے ہیں جس کے جواب میں صیہونی درندے آئے دن دسیوں فلسطینی جوانوں کوگرفتارکرکے جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔

ٹیگس