Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • اس  کار بم دھماکے میں بیس افراد مارے گئے ہیں۔
    اس کار بم دھماکے میں بیس افراد مارے گئے ہیں۔

یمن کے شہر عدن میں ایک فوجی تربیتی کیمپ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم بیس افراد مارے گئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی یمن کے بعض علاقوں پر قابض دو دہشت گرد گروہ القاعدہ اور داعش عموما اس طرح کے حملے کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عدن کا کنٹرول یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے حامیوں کے ہاتھ میں ہے لیکن اس کے با وجود اس سارے صوبے میں بدامنی پائی جاتی ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران یمن کے رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات پر سعودی عرب کے تباہ کن حملوں کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک میں دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یمن کے داخلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض کے لڑاکا طیارے عموما غیر فوجی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور ان حملوں میں دس ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور کم از کم سولہ ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس