Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان گیس پائپ لائن
    ایران پاکستان گیس پائپ لائن

حکومت پاکستان نے پاک۔ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سرکاری کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی مبین صولت نے بتایا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کی ٹیکنیکل بڈ کھول دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی چائنا پٹرولیم پائپ بیورو کو کنٹریکٹ دینے کا عمل نومبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمپنی گوادر تا نوابشاہ سات سو کلو میٹر ایران۔ پاکستان گیس پائپ تعمیر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سے ایرانی سرحد تک اسّی کلو میٹر کی پائپ لائن کی تعمیرکا کام چھے سے آٹھ مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ ایران اس منصوبے میں اپنے حصے کا کام پہلے ہی مکمل کرچکا ہے اور اس نے پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن بچھادی ہے ایران ابتدائی طور پر سات سو ملین کیوبک فٹ گیس پاکستان کو برآمد کرے گا جسے ایک ارب کیوبک فٹ یومیہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔



ٹیگس