May ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا دورہ نفاق کا بیج بونے کے لئے

سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کا امریکی صدر کے سامنے فدویانہ کردار شرمناک ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ٹرمپ اسلحہ بیچنے اور امت میں نفاق کے بیج بونے سعودی عرب گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض کانفرنس میں نواز شریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی مسلم فوجی اتحاد دہشتگردی کے خلاف نہیں بلکہ ایران کے خلاف ہے۔

 ریاض کانفرنس میں ایران نہیں اسرائیل کے خلاف بات ہونی چاہیئے تھی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سعودی عرب نے یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست بنا لیا ہے، اسلامی نیٹو کا مقصد ایران کے خلاف مورچہ بندی ہے اس لئے راحیل شریف اس عسکری اتحاد سے الگ ہو جائیں، ہمارے حکمران پاکستان مخالف عالمی سازشوں کا حصہ بن چکے ہیں۔

 

ٹیگس