May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی فضائیہ کا طیارہ تباہ

پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب منگل والا کے مقام پرگر کر تباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے نے تباہ ہونے سے قبل پی اے ایف بیس میانوالی سے معمول کی اڑان بھری اور فنی خرابی کے باعث تباہ گر کر تباہ ہوگیا۔

تربیتی طیارہ  کےگرکر تباہ ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ فی الحال طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

 

ٹیگس