May ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں

جمعیت علماء پاکستان نے کہا ہے کہ یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے لاہور میں کہا ہے کہ مذہبی جماعتیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کردار ادا کریں، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کو فریق نہیں بلکہ ثالث بننا چاہئیے مسلم حکمران یہود و نصاری کو دوست سمجھنے کی سوچ تبدیل کریں، پاکستان کی خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیاں دنیا میں امن قائم نہیں ہونے دیتیں، امریکہ اوراسرائیل کا شیطانی اتحاد عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

 

 

ٹیگس