Dec ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • پشاور ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ  پر حملہ

نامعلوم نقاب پوش دہشت گرد صبح 8بجکر 15منٹ کے قریب فائرنگ کے بعد پشاور زرعی ڈائریکٹریٹ کی عمارت میں جاگھسے جہاں انہوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کردی۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پشاور کے ایگریکلچر ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والے سبھی دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے گیارہ افراد جاں بحق اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو ئے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پر نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی زبردست آوازیں سنی گئیں اور اس دوران ایک زوردار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورس کے دستوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کاآغاز کیا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا۔
پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں تین سو سے چار سو کے قریب طلبا ہوتے ہیں لیکن سال کے آخری ایام ہونے کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ حملے کے وقت تقریبا سو طلبا رہے ہوں گے۔
واضح رہے کہ آج صبح پشاور زرعی ڈائریکٹریٹ پر4 سے 5 دہشت گردوں نے حملہ کیا جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں اور ان کے پاس دستی بم بھی تھے ۔پاک فوج اور پولیس نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔

ٹیگس