Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • شیخ رشید کو نئی سیاسی زندگی مل گئی

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج صبح فیصلہ سنایا۔ شیخ رشید کی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے،کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور اثاثےکم ظاہر کئے۔

الیکشن ٹربیونل نےتکنیکی بنیادوں پرشکیل اعوان کی پٹیشن خارج کی تھی،شکیل اعوان نےالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج مجھے پھر عزت دی، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی چیز نہیں چھپائی۔

نوازشریف ، شہبازشریف میں آرہا ہوں، میری سیاسی موت کی راہ تکنے والوں کی سیاسی زندگی کی دعا کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے میرے حق میں متفقہ فیصلہ دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس کو میڈیا میں اچھالا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ آتا تو بھی قبول کرتا ، میں نوازشریف نہیں ، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میں پنڈی بوائے ہوں،پنڈی نے مجھے شناخت دی، پاکستان میرا ہے۔

ٹیگس