• عمران خان وزارت عظمٰی کا حلف اٹھا نہیں سکتے: ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمٰی کا حلف لینے سے روکنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہدا فاوٴنڈیشن کے سابق ترجمان حافظ احتشام کی طرف سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل پیر کے روز کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بھی اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا، عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ایسے شخص کا وزیر اعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عدالت عالیہ وفاقی حکومت کو امریکی عدالت سے عمران خان سے متعلق ٹیریان وائٹ کا مکمل مصدقہ ریکارڈ پیش کرنے اور ریحام خان کو الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔

ٹیگس

Aug ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
کمنٹس