Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • لورالائی میں دہشت گردی30 ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 خود کش بمباروں نے ڈی آئی جی آفس کمپاؤنڈ لورائی لائی میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں  نے ان دہشت گردوں میں سے ایک کو اسی وقت ہلا ک کردیا، جب کہ 2 دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک کمرے  میں گھس گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار، 5 سول ملازمین اور ایک امیدوار ہلاک ہو گئے، جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، جن میں 12 پولیس اہلکار اور 9 امیدوار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان اور فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا، اور کمپاؤنڈ میں موجود 800 امیدواروں کو با حفاظت نکالا گیا، آپریشن کے دوران باقی 2 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورا لائی کلیئرکرا لیا ہے۔

پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے واقعے کی مذمت کی۔

 

ٹیگس