Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت

چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں، چین سے ملنے والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

ٹیگس