Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے خلاف کارروائیاں

بویا کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ میں سپاہی عامل شاہ ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے حملہ میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑنے کے لئے کارروائیاں کی جارہی تھیں اور اسی دوران ہی 25 مئی کا خار قمر چیک پوسٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹیگس