Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر پاکستان کی تاکید

اقوام متحدہ مین پاکستان کی مستقل مندوب نے دہشت گردی کے خلاف مہم اور دہشت گردوں کے تمام ذرائع نابود کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور تمام ملکوں کو چاہئے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے میں تعاون کریں۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے تمام ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے تحت مختلف عناوین منجملہ ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر سے موسوم فوجی کارروائیوں کے باوجود اس ملک پر دنیا کے مختلف ملکوں خاص طور سے ہندوستان کی جانب سے اس بات کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں طالبان، لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ جیسے دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق و زخمی ہو چکی ہے۔