Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دھماکہ، محرم الحرام میں حالات کو خراب کرنے کی سازش

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں کل یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا پہلا دھماکا خزائی چوک کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہوا۔

دھماکے کے بعد جیسے ہی پولیس، ریسکیو اہلکار اور میڈیا کے نمائندے وہاں جمع ہوئے ریموٹ کنٹرول کا دوسرا دھماکا بھی ہو گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتجے میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 6 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی  وی چینل کے رپورٹر اور کیمرا مین بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود تکفیری دہشت گرد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس طرح سے عزاداری سیدالشہدء(ع) میں رکاوٹیں پیدا کر کے اپنے آقاوں کو خوش کرسکیں۔

ٹیگس