متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
-
فائل فوٹو:
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعے کی دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آیا ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ صدر یو اے ای کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشےگا
صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انھیں فضائی سلامی دی۔ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے لیا تھا۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی دو طرفہ تعلقات اورمضبوط روابط کے لیے یو اے ای کا دورہ کر چکی ہے۔