Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی صدر مقام پیشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے محکمہ ارضیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ آعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں دوسو اکیاون کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق جن شہروں اور اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں ان میں سوات ،مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ، صوابی،مردان، نوشہرہ، خیبر اور مری شامل ہیں۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس