Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • دھرنے کے حوالے سے متضاد دعوے

پاکستان کے وزیراعظم اور اسی طرح رہبر کمیٹی کے رکن نے دھرنے کے حوالے سے متضاد دعوے کئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز ہیں تاہم مناسب وقت پر رہبر کمیٹی اپنے فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

ٹیگس