Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ تھی اور اس کا مرکز چھیانوے کلومیٹر زمین کی گہرائی میں افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ، ہری پور، چلاس، بٹگرام، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستان میں رواں برس کے دوران تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اکتوبر دوہزار پانچ میں آنے والے شدید زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلائی تھی جس کے نتیجے میں اسی ہزار سے زائد  افراد جاں بحق، دو لاکھ سے زائد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے  تھے۔ 

ٹیگس