Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کی تعمیروترقی میں کردارادا کرنے کیلئے پاکستان آمادہ: شاہ محمود قریشی

استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی اور ایلس ویلز کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں طرف سے کہا گیا کہ افغانستان۔پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے، جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

ٹیگس