Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران مخالف پابندیاں اٹھانے کا وقت آ گیا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پرغور کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ میری سب سے بڑی پریشانی غربت اور بھوک ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادی سے میرا مطالبہ ہے کہ پاکستان سمیت سبھی غریب ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کے قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس اگر پھیلا تو نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان، پورے جنوبی ایشیا اور افریقی ممالک سب کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران عالمی برادری سے ایران سے  پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ 

ٹیگس