Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 734، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 734 ہوگئی جس کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کرونا بے قابو ہو گیا، کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 396 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب 137، خیبرپختونخوا 31، گلگت بلتستا ن میں 55 افراد میں تصدیق ہوئی، بلوچستان میں 104، اسلام آباد 10 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، تمام شاپنگ مالز،مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات دس بجے تک بند ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کردی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق تعلیمی اداروں اور دفاتر کی بندش کے ساتھ کوئٹہ شہر میں جزوی لاک ڈاون ہے۔

ادھرخیبرپختونخواہ میں تمام مارکیٹ اور شاپنگ مالز 22 سے 24 مارچ تک بند رہیں گے۔

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس