ہندوستان: چین کے ثالثی کے دعوے تشویشناک، نریندر مودی وضاحت پیش کریں، کانگریس
ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے آپریشن سندور پر ٹرمپ کے بعد اب چین کے بھی ثالثی دعووں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے نریندر مودی سے اس مسئلے پر باضابطہ ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے ایکس پر جاری بیان میں آپریشن سندور پر ٹرمپ اور چین کے ثالثی دعووں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ قومی سلامتی جیسے معاملے پر عوام کو سچ جاننے کا حق ہے۔ کانگریسی سینئر رہنما نے آپریشن سندور کو اچانک روکنے سے متعلق بین الاقوامی دعووں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت طلب کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے مختلف فورموں پر کم از کم پینسٹھ مرتبہ اور سات ممالک میں یہ دعویٰٰ دہرا چکے ہیں کہ انہوں نے دس مئی دو ہزار پچیس کو ذاتی مداخلت کے ذریعے آپریشن سندور رکوادیا مگر اس پر وزیر اعظم کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ اب چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے بھی ثالثی کا دعویٰٰ سامنے آیا ہے جو صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔ ان کے بقول ایسے حالات میں جب چین ، پاکستان کے ساتھ واضح طور پر ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چینی ثالثی کا دعویٰٰ نہایت تشویشناک ہے۔