May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فائرنگ اور دھماکہ، 7 فوجی جاں بحق

پاکستان میں رونما ہونے والے 2 واقعات میں 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقہ پیر غائب میں گزشتہ شب ایف سی کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی مارے گئے۔

پاکستانی فوج کی گاڑی رات معمول کے گشت کے بعد اپنے بیس کیمپ واپس جا رہی تھی کہ راستے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر مند کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی امداد علی جاں بحق ہو گیا۔

صوبہ بلوچستان کا شمار پاکستان کے ان صوبوں میں ہوتا ہے کہ جہاں امن و سلامتی اور لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے۔ 

ٹیگس