May ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ویکسین تیار ہونے تک کورونا کے ساتھ زندگی بسر کرنی ہوگی: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں ہوجاتی اس وقت تک ہمیں کورونا کے ساتھ زندگی گزارنا پڑے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو اس وائرس کے خلاف اقدامات میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے پر تاکید کی۔ اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی تانیہ ادرس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 'ٹیلی ہیلتھ پاکستان، اس وقت زبردست قدم ہے اور یہ اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے ملک کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔

عمران خان نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ ملک، کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی متاثر ہے اور اس سال تک وائرس ملک میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتا اس وقت تک یہ وائرس ختم نہیں ہوگا اور اسکے بن جانے تک کورونا کے ساتھ گزارا کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گزارا وہی قوم کرسکتی ہے جو سمجھتی ہو کہ مل کر مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ امیر ممالک جن کے پاس ہم سے کہیں زیادہ دولت ہے ان کی حالت بہت خراب ہے اور ان کی طبی سہولیات اس مشکل وقت کا سامنا نہیں کر سکتیں۔

ٹیگس