پاکستان: خیبرپختونخوا کی حکومت نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستانی میڈيا کے مطابق صوبۂ خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سحرنیوز/پاکستان: روزنامہ جنگ آن لائن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ بند کمروں میں کئے گئے فیصلوں سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
کے پی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن جرگے نے بھی فوجی کارروائیاں مسترد کردی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر چہ فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ صوبہ خیبر پختونخوا پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روزنامہ جنگ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں ایسی حالت میں کہی ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کئی امن معاہدے ہوچکے ہیں لیکن اس گروہ نے کسی بھی معاہدے کی پابندی نہیں کی ہے۔