Aug ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • نقل و حمل کے شعبے میں ایران پاکستان تعاون مزید بڑھے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستان کے وزیر ریلوے نے دونوں ملکوں کے مابین ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے تعاون کے سمجھوتوں اور خاص طور سے کوئٹہ تفتان زاہدان ریلوے لائن کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔ 

 سید محمد علی حسینی نے ای سی او مال گاڑی کے منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی کے منصوبوں میں چین کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ سفیر ایران کا کہنا تھا کہ تہران، اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان تعاون، علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان کے وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی جدید کاری کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین اور مسافروں کی آمد و رفت میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ 

 فریقین نے کورونا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان قرنطینہ اور صحت کے معاملات کی پابندی کرتے ہوئے ریلوے رابطوں میں اضافے پر اتفاق کیا۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس