Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • حکومت کے سامنے نہ جھکیں گے اور مرعوب ہوں گے: مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے سامنے نہ جھکنے اور کسی سے مرعوب نہ ہونے پر زور دیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں نماز جمعہ سے پہلے ایک بیان میں ملک کے حالات کو غور طلب بتایا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم پر حکومتیں مسلط کردی جاتی ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم جمہوری روایات کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان کے سامنے بڑے بڑے پھنے خان گھومتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کی سربراہی میں پاکستان ڈیموکریٹک الائنس تشکیل دیا ہے جس نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کیا ہے۔ مولانا ‌فضل الرحمن نے پاکستان کے عوام سے تحریک کو کامیاب بنانے میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس