Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صدر کی جانب سے شان رسالتمآب میں گستاخانہ خاکوں کے بارے میں فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت

پاکستان کے صدر عارف علوی نے شان رسالتمآب میں گستاخانہ خاکوں کے بارے میں فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسلامو فوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے - اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا کہ نبی اکرم (ص) کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے - انہوں نے فرانس میں شان رسالتمآب میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی طرف سے ان خاکوں کی حمایت پر مبنی موقف کی سخت الفاظ میں مذمت کی - مذکورہ کانفرنس میں دیگر مقررین نے بھی سرکار دوعالم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم (ص) کو دونوں جہان کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ۔

ٹیگس